المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7436
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْخُرْقِي ، نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا تَغَوَّلَتْ لَكُمُ الْغُولُ فَنَادُوا بِالْأَذَانِ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ أَدْبَرَ وَلَهُ حُصَاصٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَامِرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے سامنے جنات طرح طرح کے روپ بدلیں تو تم اذان دیا کرو؛ کیونکہ شیطان جب اذان کی آواز سنتا ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے اور اس کی ریح خارج ہوتی ہے۔“
اس حدیث کو سہیل بن ابی صالح رحمہ اللہ سے صرف عدی بن الفضل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو عامر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔