المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 743
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَرْكُونِ أَبُو سَلَمَةَ الْجُمَحِيُّ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ أَبُو عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَمَانُ أَهْلِ الْأَرْضِ مِنَ الِاخْتِلَافِ الْمُوَالَاةُ لِقُرَيْشٍ ، قُرَيْشٌ أَهْلُ اللهِ ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَإِذَا خَالَفَتْهَا قَبِيلَةٌ مِنَ الْعَرَبِ صَارُوا حِزْبَ إِبْلِيسَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ زمین کے لیے اختلاف سے امن کی ضمانت قریش کی موالات (وفاداری و وابستگی) ہے، قریش اللہ والے ہیں“، آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے، ”پھر جب عرب کا کوئی قبیلہ ان کی مخالفت کرتا ہے تو وہ ابلیس کا گروہ بن جاتا ہے۔“
اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے صرف خلید بن دعلج رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔