❮
❯
حدیث نمبر: 742
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ النُّعْمَانِ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ قُسَامَةَ بْنِ زُهَيْرٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حُضِرَ ، أَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ بِحَرِيرَةٍ فِيهَا مِسْكٌ ، وَمِنْ ضَبَائِرِ الرَّيْحَانِ ، وَتُسَلُّ رُوحُهُ كَمَا تُسَلُ الشَّعَرَةُ مِنَ الْعَجِينِ ، وَيُقَالُ : يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ، اخْرُجِي رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ، مَرْضِيًّا عَنْكِ ، وَطُوِيَتْ عَلَيْهِ الْحَرِيرَةُ ، ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا إِلَى عِلِّيِّينَ . وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا حُضِرَ أَتَتِ الْمَلَائِكَةُ بِمِسْحٍ فِيهِ جَمْرَةٌ ، فَتُنْزَعُ رُوحُهُ انْتِزَاعًا شَدِيدًا ، وَيُقَالُ : أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْخَبِيثَةُ ، اخْرُجِي سَاخِطَةً مَسْخُوطًا عَلَيْكِ إِلَى هَوَانٍ وَعَذَابٍ ، وَإِذَا خَرَجَتْ رُوحُهُ ، وَوُضِعَتْ عَلَى تِلْكَ الْجَمْرَةِ ، فَإِنَّ لَهَا نَشِيشًا ، فَيُطْوَى عَلَيْهَا الْمِسْحُ ، وَيُذْهَبُ بِهَا إِلَى سِجِّينٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ النُّعْمَانِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک مومن کی جب وفات کا وقت قریب آتا ہے تو فرشتے اس کے پاس ریشم کا ایک ٹکڑا لاتے ہیں جس میں مشک اور خوشبودار پھولوں کے گٹھے ہوتے ہیں، اور اس کی روح اس طرح (سہولت سے) نکال لی جاتی ہے جیسے آٹے سے بال نکال لیا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے: ”اے ﴿اطمینان پانے والی جان﴾! نکل اس حال میں کہ تو ﴿(اپنے رب سے) راضی اور (تیرا رب) تجھ سے راضی ہے﴾، تجھ سے خوشنودی کا اظہار کیا گیا ہے“، پھر وہ ریشم اس پر لپیٹ دیا جاتا ہے، پھر اسے «علیین» کی طرف روانہ کر دیا جاتا ہے۔ اور بے شک کافر کی جب موت کا وقت آتا ہے تو فرشتے ٹاٹ کا ایک ٹکڑا لاتے ہیں جس میں دہکتا ہوا انگارہ ہوتا ہے، چنانچہ اس کی روح نہایت سختی سے کھینچ کر نکالی جاتی ہے، اور کہا جاتا ہے: ”اے خبیث جان! نکل اس حال میں کہ تو (اپنے رب سے) ناراض ہے اور (تیرا رب) تجھ پر غضب ناک ہے، تو رسوائی اور عذاب کی طرف چل“، اور جب اس کی روح نکلتی ہے اور اس انگارے پر رکھی جاتی ہے تو اس میں سے (آگ میں بھننے کی) سڑسڑاہٹ کی آواز نکلتی ہے، پھر وہ ٹاٹ اس پر لپیٹ دیا جاتا ہے اور اسے «سجین» کی طرف لے جایا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن فضل رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن نعمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 742
تخریج حدیث «قال الدارقطني: يرويه قتادة واختلف عنه فرواه همام عن قتادة عن أبي الجوزاء عن أبي هريرة وخالفهم القاسم بن الفضل فرواه عن قتادة عن قسامة بن زهير عن أبي هريرة والله أعلم بالصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 11، ص 223»»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3013، 3014، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1306، 1307، 1308، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1832 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1972، 11378، 11924، 11925، 11926، 11927، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4262، 4268، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8890، 25730، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2511، والبزار فى «مسنده» برقم: 8219، 9460، 9542، 9541»