المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ يَدْعُو : اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا I " ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ الْمَشْرِقَ ، فَقَالَ : I " مِنْ هَاهُنَا يَخْرُجُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ وَالزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ ، وَمِنْ هَاهُنَا الْفَدَّادُونَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ آدَمَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : ابْنُهُ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس یہ دعا مانگتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے مد (پیمانے) میں برکت عطا فرما، ہمارے لیے ہمارے صاع میں برکت فرما، اور ہمارے لیے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔“ پھر آپ ﷺ نے مشرق کی جانب رخِ انور کیا اور فرمایا: ”اسی سمت سے شیطان کا سینگ ظاہر ہوگا اور یہیں سے زلزلے اور فتنے اٹھیں گے، اور اسی طرف فدادون (چیخنے چلانے والے مویشی پال) ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف عباد بن آدم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے بیٹے نے ان دونوں روایات کی نقل میں تفرد کیا ہے۔“