المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7419
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ أَبُو غَسَّانَ ، نَا الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الرُّبَيِّعِ ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ ، فَمِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَيُغْفَرُ لَهُ ، وَمِنْ تَائِبٍ فَيُتَابُ عَلَيْهِ ، وَيُرَدُّ أَهْلُ الضَّغَائِنِ لِضَغَائِنِهِمْ حَتَّى يَتُوبُوا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرُّبَيِّعِ إِلَّا الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اعمال (اللہ تعالیٰ کے حضور) پیر اور جمعرات کے دن پیش کیے جاتے ہیں، پس جو مغفرت طلب کرنے والا ہوتا ہے اسے بخش دیا جاتا ہے، اور جو توبہ کرنے والا ہوتا ہے اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے، جبکہ کینہ پرور لوگوں کو ان کے کینے کی وجہ سے (مغفرت سے) مؤخر کر دیا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ توبہ کر لیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن ربیع رحمہ اللہ سے صرف منہال بن بحر رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“