المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7418
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ مَعَ غَيْرِ ذِي رَحِمٍ مَحْرَمٍ ، فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ يُونُسَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ”عورت کو اپنے کسی ذی رحم محرم کے بغیر تین دن سے زیادہ کا سفر کرنے سے منع فرمایا۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے صرف سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت میں عمر بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔