المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ أَبُو غَسَّانَ ، نَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَمَنِ اشْتَرَى مُصَرَّاةً فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ ، إِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا أَبُو حُذَيْفَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے، اور جس شخص نے ایسا جانور خریدا جس کا دودھ (دھوکا دینے کی غرض سے) تھنوں میں روکا گیا ہو، تو اسے دو میں سے بہتر صورت اختیار کرنے کا حق ہے؛ اگر وہ چاہے تو اسے رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“
ابن ابی نجیح رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن مسلم رحمہ اللہ سے اسے صرف ابوحذیفہ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، جبکہ اسے (ابوحذیفہ رحمہ اللہ سے) بیان کرنے میں روح بن حاتم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔