المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7404
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَبِيرِ بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ - أَوْ بِقَعْبٍ فِيهِ لَبَنٌ وَعَسَلٌ ، فَقَالَ : أُدْمَانِ فِي إِنَاءٍ ؟ لَا آكُلُهُ ، وَلَا أُحَرِّمُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ السَّلَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عَبْدُ الْقُدُّوسِ ، عَنْ أَبِيهِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ — یا فرمایا ایک بڑا پیالہ — لایا گیا جس میں دودھ اور شہد تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک ہی برتن میں دو سالن؟ میں اسے نہیں کھاؤں گا اور نہ ہی میں اسے حرام قرار دیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شعیب بن حبحاب رحمہ اللہ سے یہ دو احادیث صرف ان کے بیٹے عبد السلام رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور ان سے عبد القدوس رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“