المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَبْحَابِيُّ ، نَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْكَبِيرِ ، حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ شُعَيْبٍ الْحَبْحَابِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْأَزْدُ أَزْدُ اللهِ فِي الْأَرْضِ ، يُرِيدُ النَّاسُ أَنْ يَضَعُوهُمْ وَيَأْبَى اللهُ إِلَّا أَنْ يَرْفَعَهُمْ ، وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَقُولُ الرَّجُلُ : يَا لَيْتَ كَانَ أَبِي أَزْدِيًّا ، يَا لَيْتَ كَانَتْ أُمِّي أَزْدِيَّةً I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قبیلہ ازد زمین میں اللہ کے (خاص) لوگ ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں پست کریں جبکہ اللہ انہیں بلند ہی کرنا چاہتا ہے، اور لوگوں پر یقیناً ایک ایسا زمانہ آئے گا جب آدمی (رشک سے) کہے گا: اے کاش! میرا باپ ازدی ہوتا، اے کاش! میری ماں ازدی ہوتی۔“