❮
❯
حدیث نمبر: 7386
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَدَعَا بِدُعَاءٍ لَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ مِثْلَهُ ، وَاسْتَعَاذَ اسْتِعَاذَةً لَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ مِثْلَهَا ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ النَّاسِ : كَيْفَ لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ نَدْعُوَ بِمِثْلِ مَا دَعَوْتَ ، وَأَنْ نَسْتَعِيذَ كَمَا اسْتَعَذْتَ ؟ فَقَالَ : I " قُولُوا : اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِمَّا سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ، وَنَسْتَعِيذُ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، وَلَا عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور ایسی دعا فرمائی کہ لوگوں نے اس جیسی دعا کبھی نہ سنی تھی، اور ایسی پناہ طلب فرمائی کہ لوگوں نے اس جیسی پناہ کبھی نہ سنی تھی۔ پس کچھ لوگوں نے آپ ﷺ سے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم ویسی ہی دعا مانگیں جیسی آپ نے مانگی اور ویسی ہی پناہ چاہیں جیسی آپ نے چاہی؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہو: « اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِمَّا سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ، وَنَسْتَعِيذُ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ » ”اے اللہ! ہم تجھ سے اس خیر کا سوال کرتے ہیں جس کا سوال تیرے بندے اور رسول محمد ﷺ نے کیا، اور ہم اس چیز سے تیری پناہ چاہتے ہیں جس سے تیرے بندے اور رسول محمد ﷺ نے پناہ چاہی۔“ “
اس حدیث کو عطا بن یسار رحمہ اللہ سے صرف محمد بن منکدر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن منکدر رحمہ اللہ سے صرف محمد بن عبدالرحمن بن مجبر رحمہ اللہ نے، جبکہ یزید بن ہارون رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7386
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1192»