المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا أَحْرَمَتْ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِعُمْرَةٍ قَبْلَ الْحَجِّ ، وَأَنَّهَا حَاضَتْ فَلَمْ تَطْهُرْ فَيَطُوفَ بِالْبَيْتِ ، حَتَّى كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ ، وَأَنَّهَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : انْقُضِي رَأْسَكِ ثُمَّ امْتَشِطِي ، ثُمَّ أَهِلِّي بِالْحَجِّ وَاتْرُكِي الْعُمْرَةَ I " . فَفَعَلْتُ حَتَّى قَضَيْتُ حَجِّي ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَمِرَ مِنَ التَّنْعِيمِ مَكَانَ عُمْرَتِي الَّتِي دَهَمَنِي الْحَجُّ وَلَمْ أَحْلِلْ مِنْهَا = .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عروہ رحمہ اللہ کو بتایا کہ انہوں نے حجۃ الوداع کے موقع پر حج سے پہلے عمرے کا احرام باندھا، پھر انہیں حیض آگیا اور وہ بیت اللہ کا طواف کرنے کے لیے پاک نہ ہو سکیں یہاں تک کہ عرفہ کا دن آگیا۔ انہوں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے سر کے بال کھول دو اور کنگھی کرو، پھر حج کا احرام باندھ لو اور عمرہ (کے افعال) چھوڑ دو۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”پس میں نے ویسا ہی کیا یہاں تک کہ میں نے اپنا حج مکمل کر لیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے میرے ساتھ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا اور مجھے حکم دیا کہ میں مقامِ تنعیم سے اس عمرے کے بدلے میں عمرہ کروں جس کے دوران حج کا وقت آ پہنچا تھا اور میں اس سے (عمرہ مکمل کر کے) حلال نہیں ہو سکی تھی۔“