المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7383
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ : لَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ لَحَلَلْتُ وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ ، فَيَرَوْنَ أَنَّ الْهَدْيَ كَانَ يَمْنَعُهُ أَنْ يُحِلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ ، وَقَدْ كَانَ أَحَلَّ مِنْ أَصْحَابِهِ مَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْدَى .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”اگر میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں ضرور (عمرہ کر کے) احرام کھول دیتا۔“
آپ ﷺ نے عمرہ اور حج دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا، چنانچہ اہل علم کی رائے یہ ہے کہ ہدی (قربانی کا جانور) ہی آپ ﷺ کے لیے حج کی ادائیگی سے پہلے عمرے کا احرام کھولنے میں مانع رہا، جبکہ آپ ﷺ کے ان صحابہ رضی اللہ عنہم نے احرام کھول دیا تھا جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہیں لائے تھے۔