المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، نَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ وَفِطْرٌ وَخَطَّابُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : قَامَ عَلِيٌّ ، عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ ، قَالَ : أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا ؟ أَلَا إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِالثَّالِثِ لَأَخْبَرْتُكُمْ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، وَخَطَّابِ بْنِ كَيْسَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ I " .
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کوفہ کے منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ آگاہ رہو! بے شک اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ؛ اور اگر میں چاہوں کہ تمہیں تیسرے شخص کے بارے میں خبر دوں تو ضرور بتا دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ اور خطاب بن کیسان رحمہ اللہ سے محمد بن قاسم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں اسحاق بن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“