المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7381
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ مِثْلُ الصَّائِمِ الصَّابِرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کھا کر شکر ادا کرنے والا (ثواب میں) اس شخص کی طرح ہے جو روزہ دار ہو اور صبر کرنے والا ہو۔“
ابن جریج رحمہ اللہ سے اس حدیث کو محمد بن مسلم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ ہی محمد رحمہ اللہ سے یعقوب حضرمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہے؛ اس کے ساتھ اسحاق بن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔