المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَوْذَبٍ ، ثَنَا أَبُو الْمُسَيِّبِ سَلَّامُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - أَظُنُّهُ مَرْفُوعًا - ، قَالَ : لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا ، لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا بِالنَّصَارَى ، فَإِنَّ تَسْلِيمَ الْيَهُودِ الْإِشَارَةُ بِالْأَصَابِعِ ، وَإِنَّ تَسْلِيمَ النَّصَارَى بِالْأَكُفِّ ، وَلَا تَقُصُّوا النَّوَاصِيَ ، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ ، وَأَعْفُوا اللِّحَى ، وَلَا تَمْشُوا فِي الْمَسَاجِدِ وَالْأَسْوَاقِ ، وَعَلَيْكُمُ الْقُمُصُ إِلَّا وَتَحْتَهَا الْأُزُرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا أَبُو الْمُسَيِّبِ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - راوی کا خیال ہے کہ انہوں نے اسے مرفوعاً بیان کیا - کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے علاوہ دوسروں کی مشابہت اختیار کرے؛ تم یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو، کیونکہ یہودیوں کا سلام انگلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے اور عیسائیوں کا سلام ہتھیلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے۔ اور تم پیشانی کے بال نہ کاٹو، مونچھیں خوب پست کرو، داڑھیاں بڑھاؤ، اور تم مسجدوں اور بازاروں میں اس حال میں نہ چلو کہ تم نے (صرف) قمیصیں پہن رکھی ہوں الا یہ کہ ان کے نیچے تہبند بھی (پہنے ہوئے) ہوں۔“
اس حدیث کو لیث بن سعد رحمہ اللہ سے صرف ابوالمسیب رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔