المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَوْذَبٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُ عَهْدٍ بِكُفْرٍ لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ ، ثُمَّ أَعَدْتُهَا عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَدْخَلْتُ فِي الْبَيْتِ مِنَ الْحِجْرِ أَذْرُعًا ، وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ ، وَأَلْصَقْتُهُمَا بِالْأَرْضِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ان سے) ارشاد فرمایا: ”اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر کے ساتھ قریب نہ ہوتا (یعنی وہ نئے نئے مسلمان نہ ہوئے ہوتے) تو میں کعبہ کو منہدم کر دیتا، پھر اسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرتا، اور بیت اللہ میں حجر (حطیم) میں سے چند ہاتھ شامل کر دیتا، اور اس کے دو دروازے بنا دیتا اور ان دونوں کو زمین سے ملا دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور یعقوب بن محمد زہری رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“