المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ : مَا مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةٌ فِي الشَّجَرِ مَثَلُ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ فِي النَّاسِ ؟ I " قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَلَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَسْأَلَهُ إِلَّا أَنِّي كُنْتُ أَصْغَرَ الْقَوْمِ ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " هِيَ النَّخْلَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ إِلَّا أَبُو حُذَيْفَةَ مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”درختوں میں سے وہ کون سا درخت ہے جس کی مثال لوگوں میں ایک مسلمان شخص کی سی ہے؟“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”مجھے آپ ﷺ سے (اس بارے میں) پوچھنے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ میں سب حاضرین میں عمر میں سب سے چھوٹا تھا“، پھر نبی کریم ﷺ نے خود ہی ارشاد فرمایا: ”وہ کھجور کا درخت ہے۔“
اس حدیث کو ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن مسلم رحمہ اللہ نے، اور محمد بن مسلم رحمہ اللہ سے صرف ابوحذیفہ موسیٰ بن مسعود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ احمد بن ثابت رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔