المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7367
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَعْتَقَ شَقِيصًا فِي مَمْلُوكٍ وَلَهُ مَالٌ ، فَقَدْ عَتَقَ كُلُّهُ ، وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی غلام میں اپنا کوئی حصہ آزاد کیا اور اس کے پاس (بقیہ قیمت کی ادائیگی کے لیے) مال بھی ہو تو وہ غلام مکمل طور پر آزاد ہو گیا، ورنہ اس میں سے اتنا ہی حصہ آزاد ہو گا جتنا اس نے آزاد کیا ہے۔“
اس حدیث کو سلمہ بن علقمہ رحمہ اللہ سے صرف عمر بن حبیب رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔