المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، نَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي بِهِمْ ، فَصَلَّى بِهِمْ صَلَاةً فَقَرَأَ بِهِمُ الْبَقَرَةَ ، فَتَجَوَّزَ رَجُلٌ فَصَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً ، فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا ، فَقَالَ : إِنَّهُ مُنَافِقٌ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الرَّجُلَ ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا قَوْمٌ نَعْمَلُ بِأَيْدِينَا وَنَسْتَقِي بِنَوَاضِحِنَا ، وَإِنَّ مُعَاذًا صَلَّى بِنَا الْبَارِحَةَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ ، فَتَجَوَّزْتُ ، فَزَعَمَ أَنِّي مُنَافِقٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مُعَاذُ ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ ؟ - ثَلَاثًا - يَا مُعَاذُ ، اقْرَأْ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَنَحْوَهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I " .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، پھر اپنی قوم کے پاس واپس آ کر انہیں نماز پڑھاتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے انہیں نماز پڑھائی تو اس میں سورہ البقرہ کی تلاوت شروع کر دی، جس پر ایک شخص نے (جماعت سے ہٹ کر) الگ سے مختصر سی نماز پڑھ لی۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا: ”وہ منافق ہے۔“ اس شخص کو جب یہ خبر ملی تو وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم محنت کش لوگ ہیں، اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں اور اپنے اونٹوں کے ذریعے (کھیتوں کو) پانی دیتے ہیں، جبکہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے گزشتہ رات ہمیں نماز پڑھائی تو اس میں سورہ البقرہ کی تلاوت شروع کر دی، چنانچہ میں نے (الگ ہو کر) مختصر نماز پڑھ لی، تو انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں منافق ہوں۔“ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالنے والے ہو؟“ — آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی — ”اے معاذ! تم ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ اور ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ اور ان جیسی سورتیں پڑھا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیم بن حیان سے صرف یزید بن ہارون رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“