المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7362
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : شَغَلَنَا الْأَحْزَابُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ عَنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ ، فَقَالَ : مَا لَهُمْ ؟ مَلَأَ اللهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا ، شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوہ خندق کے دن دشمن کے لشکروں نے ہمیں نمازِ عصر سے روکے رکھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں کیا ہوا؟ «مَلَأَ اللهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ نَارًا» ”ان کی قبروں اور ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے“، انہوں نے ہمیں نمازِ وسطیٰ سے مصروف رکھا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد الحذاء سے صرف علی بن عاصم نے روایت کیا ہے۔“