المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عُمَرُ أَبُو حَفْصٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ : اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا عُمَرُ أَبُو حَفْصٍ I " .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی دعا میں یہ عرض کیا کرتے تھے: « اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ » ”اے اللہ! مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کر ہدایت عطا کر جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، اور مجھے ان لوگوں میں شامل فرما کر عافیت دے جنہیں تو نے عافیت بخشی ہے، اور مجھے ان میں شامل کر کے اپنی سرپرستی عطا فرما جنہیں تو نے اپنی سرپرستی میں لیا ہے، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں میرے لیے برکت ڈال دے، اور مجھے اس شر سے محفوظ رکھ جو تو نے مقدر فرمایا ہے، کیونکہ تو ہی فیصلہ فرماتا ہے اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، اور یقیناً وہ شخص ذلیل نہیں ہو سکتا جس کا تو دوست بن جائے، اے ہمارے رب! تو بابرکت اور نہایت بلند و برتر ہے۔“
علقمہ رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف عمر ابو حفص رحمہ اللہ نے ہی روایت کی ہیں۔