المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7341
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ ، نَا هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ذَاكِرُ اللهِ فِي رَمَضَانَ مَغْفُورٌ لَهُ ، وَسَائِلُ اللهِ فِيهِ لَا يَخِيبُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رمضان میں اللہ کا ذکر کرنے والا بخشا ہوا ہے، اور اس میں اللہ سے مانگنے والا ناامید نہیں رہتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو علی بن زید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی رحمہ اللہ سے ہلال بن عبد الرحمن رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ اسے بیان کرنے میں عبد الرحمن بن قیس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“