المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7340
وَبِهِ : حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى لَيَرَوْنَ مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بلند درجات والے لوگ اپنے سے نیچے والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے تم آسمان کے افق پر چمکتا ہوا روشن ستارہ دیکھتے ہو، اور یقیناً سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما انھی میں سے ہیں، بلکہ (اس سے بھی) بڑھ کر ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں حسین اشقر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“