المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7328
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ قَالَ : سَمِعْتُ مَنْصُورَ بْنَ عَمَّارٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزِيدُ ذَا شَرَفٍ عِنْدَهُ وَلَا يَنْقُصُهُ إِلَّا بِالتَّقْوَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَلَا عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اپنے ہاں کسی صاحبِ شرف کی قدر و منزلت میں نہ تو اضافہ فرماتے تھے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی کرتے تھے، مگر تقویٰ کی بنیاد پر۔“
عروہ رحمہ اللہ سے یہ دونوں احادیث صرف ابوالاسود محمد بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، اور ابوالاسود رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے، اور ان دونوں احادیث کی روایت میں منصور بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔