المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7326
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْخَلَّالُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ خَيْرًا لَهُ مِنِ اعْتِكَافِ عَشْرِ سِنِينَ ، وَمَنِ اعْتَكَفَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ جَعَلَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ ثَلَاثَ خَنَادِقَ ، كُلُّ خَنْدَقٍ أَبَعْدُ مِمَّا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ سَلْمٍ الْبَجَلِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُهُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی کے لیے چلے تو یہ اس کے لیے دس سال کے اعتکاف سے بہتر ہے، اور جس نے اللہ کی خوشنودی کی خاطر ایک دن کا اعتکاف کیا، اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقیں حائل کر دے گا، ہر خندق کی مسافت مشرق و مغرب کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن ابی رواد رحمہ اللہ سے صرف بشر بن سلم بجلی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ان کا بیٹا (حسن بن بشر) منفرد ہے۔“