المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَكْفَانِيُّ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَسْعَ إِلَى الْجُمُعَةِ ، وَمَنِ اسْتَغْنَى عَنْهَا بِلَهْوٍ وَتِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللهُ عَنْهُ ، وَاللهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ I " .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ (عوامی) غسل خانے میں بغیر تہبند کے داخل نہ ہو؛ اور جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنی بیوی کو غسل خانے میں داخل نہ کرے؛ اور جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ جمعہ (کی نماز) کے لیے سعی کرے، اور جس نے لہو و لعب یا تجارت کی وجہ سے اس سے بے نیازی برتی تو اللہ بھی اس سے بے نیازی فرمائے گا، اور اللہ بے نیاز، سب خوبیوں والا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فضیل بن مرزوق سے اس حدیث کو صرف علی بن یزید نے روایت کیا ہے، اور محمد بن حرب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“