المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ : إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ ، فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ I " ، وَحَلَّقَ تِسْعِينَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ I " .
لَمْ يَرْوِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ فرما رہے تھے: «إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ چکا ہے، یاجوج و ماجوج کی دیوار میں سے آج اتنا حصہ کھل گیا ہے“، اور آپ ﷺ نے (انگلیوں کے اشارے سے) نوے کا حلقہ بنایا۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے حالانکہ ہم میں صالح اور نیک لوگ موجود ہوں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، جب خباثت (گناہ و معاصی) کی کثرت ہو جائے گی۔“
ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی، اور اس روایت کے ساتھ یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔