المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً ، مَنْ وَافَى بِوَاحِدَةٍ مِنْهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا الْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو حَفْصٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ (جو مغیرہ بن عبدالرحمن بن عبید کے دادا ہیں اور انہیں شرفِ صحابیت حاصل ہے) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کے تین سو تینتیس طریقے ہیں، جو شخص ان میں سے کسی ایک پر بھی پورا اترا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“
حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو منہال بن بحر کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حفص رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔