المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7311
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ هِشَامٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَيَّانَ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حَنْظَلَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنِي شَرِيكٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَخَلَّلُوا ، فَإِنَّهُ نَظَافَةٌ ، وَالنَّظَافَةُ تَدْعُو إِلَى الْإِيمَانِ ، وَالْإِيمَانُ مَعَ صَاحِبِهِ فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا شَرِيكٌ ، وَلَا عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النَّضْرُ بْنُ هِشَامٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم (دانتوں میں) خلال کیا کرو، کیونکہ یہ صفائی کا باعث ہے، اور صفائی ایمان کی طرف بلاتی ہے، اور ایمان اپنے صاحب کے ساتھ جنت میں ہو گا۔“
اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے، اور شریک رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم بن حیان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ نضر بن ہشام رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔