المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7307
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ، ثَنَا أَبُو سُفْيَانَ الْحِمْيَرِيُّ ، ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَيَّامُ ، فَعُرِضَ عَلَيَّ فِيهَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ ، فَإِذَا هِيَ كَمِرْآةٍ حَسْنَاءَ ، وَإِذَا فِي وَسَطِهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا ؟ قِيلَ : السَّاعَةُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ إِلَّا الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو سُفْيَانَ الْحِمْيَرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے سامنے تمام دن پیش کیے گئے، تو ان میں میرے سامنے جمعہ کا دن بھی پیش کیا گیا، وہ ایک حسین آئینے کی مانند تھا جس کے عین وسط میں ایک سیاہ نقطہ تھا۔ میں نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ تو عرض کیا گیا: ”یہ قیامت ہے۔““
یزید بن خمیر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ضحاک بن حمرہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو سفیان الحمیری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔