المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ نَاصِحٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا رُوَيْمُ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَمْشِي بَيْنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَقَالَ : يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، تَمْشِي قُدَّامَ رَجُلٍ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بَعْدَ النَّبِيِّينَ عَلَى رَجُلٍ أَفْضَلَ مِنْهُ ؟ I " I " فَمَا رُئِيَ أَبُو الدَّرْدَاءِ بَعْدَ ذَلِكَ يَمْشِي إِلَّا خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : رُوَيْمُ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ I " .
وَرَوَاهُ غَيْرُهُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوالدرداء! کیا تم ایسے شخص کے آگے چل رہے ہو کہ انبیاء کے بعد کسی ایسے شخص پر سورج طلوع نہیں ہوا جو اس سے افضل ہو؟“ اس کے بعد سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو کبھی نہیں دیکھا گیا مگر یہ کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ہی چلتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابنِ جریج رحمہ اللہ سے، وہ عطاء رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اس حدیث کو اسماعیل بن یحییٰ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کے ساتھ رویم بن یزید المقرئ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
اور دیگر رواۃ نے اسے ابنِ جریج رحمہ اللہ سے، انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“