المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7305
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَهْدَى صَاحِبُ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ الْمُقَوْقِسُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُكْحُلَةَ عِيدَانٍ شَامِيَّةً ، وَمِرْآةً ، وَمُشْطًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اسکندریہ کے حکمران مقوقس نے رسول اللہ ﷺ کو شامی لکڑی کی بنی ہوئی ایک سرمہ دانی، ایک آئینہ اور ایک کنگھی بطورِ ہدیہ پیش کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن جریج رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عبدالرحمن بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“