المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7297
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ الطَّرِيقِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ مَثَّلَ بِشَيْءٍ ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مِنْهُ ، مُثِّلَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے (کسی ذی روح کا) «مثلہ» کیا (یعنی اعضاء کاٹ کر اس کی شکل بگاڑی) پھر اس سے توبہ نہ کی، تو قیامت کے دن اس کا بھی مثلہ کیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن اسحاق رحمہ اللہ سے صرف قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسحاق بن منصور رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“