المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ إِسْحَاقَ الْجِهْبِذُ - دَلَّنِي عَلَيْهِ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ - نَا مَعْرُوفُ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي نُبَاتَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَدْخُلُونَ النَّارَ بِذُنُوبِهِمْ ، فَيَقُولُ لَهُمْ أَهْلُ اللَّاتِ وَالْعُزَّى : مَا أَغْنَى عَنْكُمْ قَوْلُكُمْ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنْتُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ ، فَيَغْضَبُ اللهُ لَهُمْ ، فَيُخْرِجُهُمْ ، فَيُلْقِيهِمْ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ ، فَيَبْرَءُونَ مِنْ حَرْقِهِمْ كَمَا يَبْرَأُ الْقَمَرُ مِنْ كُسُوفِهِ ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَيُسَمَّوْنَ فِيهَا الْجَهَنَّمِيِّينَ I " .
فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَنَسُ ، أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ أَنَسٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ نَعَمْ ، أَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ وَاصِلٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ إِسْحَاقَ الْجِهْبِذُ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» میں سے کچھ لوگ اپنے گناہوں کے باعث آگ میں داخل ہوں گے، تو لات اور عزیٰ کے پجاری (مشرکین) ان سے کہیں گے: تمہارے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہنے نے تمہیں کیا فائدہ پہنچایا جبکہ تم (آج) ہمارے ساتھ آگ میں ہو؟ پس اللہ عزوجل ان (اہلِ توحید) کی خاطر غضب فرمائے گا اور انہیں (دوزخ سے) نکال کر نہرِ حیات میں ڈال دے گا، پس وہ اپنی جھلسن سے اس طرح پاک و صاف ہو جائیں گے جیسے چاند گہن سے نکل کر صاف ہو جاتا ہے، پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے اور وہاں ان کا لقب 'جہنمی' ہو گا۔“
ایک شخص نے پوچھا: اے انس! کیا آپ نے یہ (ارشاد) رسول اللہ ﷺ سے خود سنا ہے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“ ہاں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہی فرماتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معروف بن واصل رحمہ اللہ سے صرف صالح بن اسحاق الجہبذ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“