المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7294
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ ، نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ ، إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ I " .
ترجمہ
داود بن علی رحمہ اللہ اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بدکاری سے پیدا ہونے والا ان تینوں میں سب سے برا ہے، بشرطیکہ وہ اپنے والدین جیسا عمل کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داود بن علی سے اس حدیث کو صرف ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور بکر بن یحییٰ بن زبان رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“