المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ الْمُهَاجِرُونَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ أَتَيْنَا قَوْمًا مَا رَأَيْنَا قَوْمًا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً فِي قَلِيلٍ وَلَا أَحْسَنَ بَذْلًا فِي كَثِيرٍ مِنْهُمْ ، وَاللهِ لَقَدْ كَفَوْنَا الْمُؤْنَةَ وَأَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ ، وَلَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَذْهَبُوا بِالْأَجْرِ كُلِّهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَلَّا ، مَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِمْ وَدَعَوْتُمْ لَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین نے نبی ﷺ سے عرض کیا: ”ہم ایسے لوگوں کے پاس آئے ہیں کہ ہم نے تھوڑی چیز میں ان سے بہتر غم خواری کرنے والے اور زیادہ مال میں ان سے بہتر سخاوت کرنے والے لوگ کبھی نہیں دیکھے؛ اللہ کی قسم! انہوں نے ہماری مشقتوں میں ہماری کفایت کی اور راحت و نفع میں ہمیں اپنا شریک بنا لیا، یہاں تک کہ ہمیں اندیشہ ہونے لگا کہ کہیں وہ سارا اجر ہی نہ لے جائیں۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، جب تک تم ان کی تعریف کرتے رہو گے اور ان کے لیے دعا کرتے رہو گے۔“
اس حدیث کو سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن حسن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔