المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا أَبِي ، نَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كُنْتُ قَائِمًا عَلَى عُمُومَتِي أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ : قَدْ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ، فَقَالُوا : أَكْفِئْهَا ، فَأَكْفَئْتُهَا ، قُلْتُ : مَا كَانَ ؟ قَالَ : بُسْرًا وَرُطَبًا I " قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّهُ كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ ، وَأَنَسٌ يَسْمَعُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا ثَابِتٌ أَبُو زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اپنے چچاؤں کی خدمت میں مامور تھا اور انہیں ان کی تیار کردہ شراب «فضیخ» پلا رہا تھا کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا: یقیناً شراب حرام کر دی گئی ہے، تو انہوں نے کہا: اسے بہا دو، چنانچہ میں نے اسے گرا دیا۔“ (راوی عاصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے پوچھا: وہ کس چیز سے بنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: ”گدر اور پکی ہوئی کھجوروں سے۔“ ابوبکر (بن انس) رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”بے شک ان دنوں یہی ان کی شراب تھی اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ (کلام) سن رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول رحمہ اللہ سے ثابت ابو زید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن حسن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“