❮
❯
حدیث نمبر: 7251
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْجَوْهَرِيِّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُحَيْنَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ آنِفًا فِي الصَّلَاةِ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : I " إِنِّي أَقُولُ : لَا أُنَازَعُ الْقُرْآنَ I " وَانْتَهَى النَّاسُ عَنِ الْقِرَاءَةِ مَعَهُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ إِلَّا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ I " .
وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی، پھر دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے ابھی کسی نے نماز میں قرآت کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں (دل میں) کہہ رہا تھا کہ مجھ سے قرآن (کی قرآت) میں کیوں جھگڑا کیا جا رہا ہے؟“ اور جب آپ ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی تو لوگ آپ ﷺ کے ساتھ قرآت کرنے سے رک گئے۔
اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے اعرج رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے صرف زہری رحمہ اللہ کے بھتیجے (محمد بن عبد اللہ) نے روایت کیا ہے، اسے نقل کرنے میں یعقوب منفرد ہیں۔
اور دیگر راویوں نے اسے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن اکیمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7251
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2939، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23388، والبزار فى «مسنده» برقم: 2313»