المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْقُرَشِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ الْعَتَكِيُّ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمَّا خَلَقَ اللهُ الْعَقْلَ قَالَ لَهُ : أَقْبِلْ ، فَأَقْبَلَ ، ثُمَّ قَالَ لَهُ : أَدْبِرْ ، فَأَدْبَرَ ، فَقَالَ : وَعِزَّتِي مَا خَلَقْتُ خَلْقًا أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْكَ ، بِكَ آخُذُ ، وَبِكَ أُعْطِي ، وَبِكَ الثَّوَابُ ، وَعَلَيْكَ الْعِقَابُ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو هَمَّامٍ I " .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالی نے عقل کو پیدا کیا تو اس سے فرمایا: «أَقْبِلْ» ”آگے آؤ“، تو وہ آگے آگئی، پھر اس سے فرمایا: «أَدْبِرْ» ”پیچھے ہٹو“، تو وہ پیچھے ہٹ گئی، پھر اللہ تعالی نے فرمایا: ”مجھے میری عزت کی قسم! میں نے تجھ سے بڑھ کر اپنے نزدیک کوئی عجیب (اور محبوب) مخلوق پیدا نہیں کی، تیرے ہی ذریعے میں گرفت کروں گا اور تیرے ہی ذریعے میں عطا کروں گا، اور تیرے ہی سبب ثواب ملے گا اور تجھ ہی پر عذاب (کا دارومدار) ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں ابو ہمام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔