المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7234
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ قُرَّةَ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قُبِضَ ، وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ حَتَّى قُبِضَا ، فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ جَهَرَ بِـ I " بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ I " فِي الصَّلَاةِ ، وَكَانُوا يَفْتَتِحُونَ بِـ I " الْحَمْدُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ إِلَّا الْعَوَّامُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ خِرَاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہو گئی، اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے پیچھے بھی یہاں تک کہ وہ دونوں بھی وفات پا گئے، تو میں نے ان میں سے کسی کو بھی نماز میں بلند آواز سے «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھتے ہوئے نہیں سنا، وہ اپنی قراءت کا آغاز «الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سے کرتے تھے۔“
اس حدیث کو ابراہیم تیمی رحمہ اللہ سے صرف عوام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن خراش رحمہ اللہ منفرد ہیں۔