المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7233
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مِهْرَانَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُطِيعٍ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّهَا إِلَى اللهِ ، وَأَقْرَبُهَا مِنَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا أَبُو مُطِيعٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کون سے اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور اللہ سے سب سے زیادہ قریب کرنے والے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا» ”نماز کو اس کے (مقررہ) وقت پر ادا کرنا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن قیس سے صرف ابو مطیع نے روایت کیا ہے۔“