المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7235
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمِ بْنِ رُشَيْدِ بْنِ الْفَاخِرِ الْهُجَيْمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ عَشْرًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ مِائَةً ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ مِائَةً كَتَبَ اللهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ بَرَاءَةً مِنَ النِّفَاقِ ، وَبَرَاءَةً مِنَ النَّارِ ، وَأَسْكَنَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الشُّهَدَاءِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور جو مجھ پر دس مرتبہ درود بھیجے، اللہ تعالیٰ اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور جو مجھ پر سو مرتبہ درود بھیجے، اللہ تعالیٰ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان نفاق سے بیزاری اور آگ سے خلاصی لکھ دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن شہداء کے ساتھ جگہ عطا فرمائے گا۔“
اس حدیث کو حمید رحمہ اللہ سے صرف عبد العزیز بن قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن سلم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔