المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْمُسْتَمْلِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ الزُّهْرِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ ، مَوْلَى الْخُزَاعِيِّينَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ عَامِرِ بْنِ نُمَيْرِ بْنِ خَرَشَةَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ نُمَيْرِ بْنِ خَرَشَةَ قَالَ : وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْجُحْفَةِ ، فَاسْتَبْشَرَ النَّاسُ بِقُدُومِنَا ، فَأَسْلَمْنَا ، وَأَمَرَهُمْ بِالْقَدُّومِ مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ ، وَكَانَ يَحْضُرُ إِخْوَانُهُمْ مِنَ النَّاسِ كُلَّ عَشِيَّةٍ عَلَيْهِمْ ، وَعَلَى غُرَبَاءِ الْمُسْلِمِينَ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَ يَحُضُّ عَلَى نَصِيبِهِمْ ، فَيَقُولُ : إِخْوَانَكُمْ ضِيفَانَكُمْ ، كُلُّ امْرِئٍ بِقَدْرِ مَا وَسَّعَ اللهُ عَلَيْهِ فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَأْخُذُ الرَّجُلَ وَالرَّجُلَيْنِ ، وَكَانَ الَّذِي يَأْخُذُ ثَلَاثَةً عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ نُمَيْرِ بْنِ خَرَشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ الزُّهْرِيُّ I " .
سیدنا نمیر بن خرشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک وفد کی صورت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہماری آپ ﷺ سے ملاقات مقامِ جحفہ پر ہوئی۔ لوگ ہماری آمد پر بہت خوش ہوئے، پھر ہم اسلام لے آئے اور آپ ﷺ نے انہیں اپنے ساتھ مدینہ منورہ روانہ ہونے کا حکم دیا۔ ہر شام لوگوں میں سے ان کے (مسلمان) بھائی ان کے پاس اور ان مسافر مسلمانوں کے پاس آتے جو نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اور آپ ﷺ ان کے حصے (کی فراہمی) پر ابھارتے تھے، چنانچہ آپ ﷺ فرماتے تھے: ”تمہارے یہ بھائی تمہارے مہمان ہیں، ہر شخص اپنی وسعت کے مطابق (ان کی میزبانی کرے) جتنا اللہ نے اس کے لیے گنجائش پیدا کی ہے۔“ چنانچہ کوئی شخص کھڑا ہوتا اور ایک یا دو آدمیوں کو (اپنے ساتھ) لے جاتا، اور جو تین افراد کو لے جاتے تھے وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے۔“
یہ حدیث سیدنا نمیر بن خرشہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یعقوب زہری رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔