المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7223
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ شَيْخًا - وَكَانَ قَدِيمًا يُكْنَى بِأَبِي مُحَمَّدٍ - يُحَدِّثُ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا ، وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ ، وَأَهْلِ الْفِسْقِ ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ بَعْدِي قَوْمٌ يُرَجِّعُونَ بِالْقُرْآنِ تَرْجِيعَ الْغِنَاءِ وَالرَّهْبَانِيَّةِ وَالنَّوْحِ ، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ ، مَفْتُونَةٌ قُلُوبُهُمْ ، وَقُلُوبُ مَنْ يُعْجِبُهُمْ شَأْنُهُمْ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بَقِيَّةُ I " .
ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم قرآن کو عرب کے لب و لہجے اور ان کی آوازوں میں پڑھو، اور اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) اور فاسقوں کے لہجوں سے بچو، کیونکہ میرے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن کو گانے، رہبانیت اور نوحہ خوانی کی طرح راگ اور ترنم کے ساتھ پڑھیں گے، وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، ان کے اپنے دل فتنے میں مبتلا ہوں گے اور ان لوگوں کے دل بھی جو ان کے اس انداز کو پسند کریں گے۔“
یہ حدیث سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں بقیہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔