المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ I " ، وَالتَّاسِعُ لَوْ شِئْتُ قُلْتُهُ ، قَالُوا : مَنْ هُوَ ؟ قَالَ : هُوَ مَنْ كَانَ ، فَلَمَّا رَدُّوا عَلَيْهِ ، قَالَ : أَنَا ، وَبَكَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ اور زبیر جنت میں ہیں، سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں اور عبد الرحمن جنت میں ہیں“؛ اور (سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”اور نواں وہ ہے کہ اگر میں چاہوں تو اس کا نام بھی بتا دوں“۔ لوگوں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ وہی ہے جو (تمہارے درمیان) موجود تھا“۔ پھر جب لوگوں نے ان سے دوبارہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ میں ہوں“ اور وہ رو پڑے۔
اس حدیث کو عمرو بن قیس رحمہ اللہ سے صرف حکم بن بشیر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔