المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7220
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ فِي وَجَعِهِ وَهُوَ جَالِسٌ ، فَقَامُوا فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ ، فَجَلَسُوا ، فَقَالَ : الْإِمَامُ يُؤْتَمُّ بِهِ ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی علالت کے دوران لوگوں کو نماز پڑھائی جبکہ آپ ﷺ تشریف فرما تھے، پس لوگ (نماز کے لیے) کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے انہیں اشارہ کیا، چنانچہ وہ بیٹھ گئے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے؛ لہٰذا جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے صرف عبد الوہاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“