المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ ، وَمَرَّ عَلَى عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ ، فَلَمَّا أَصْبَحَا وَاجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ ؟ قَالَ : قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ قَالَ : I " ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I " .
وَقَالَ لِعُمَرَ : I " مَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَرْفَعُ مِنْ صَوْتِكِ ؟ I " فَقَالَ : خَشِيتُ الشَّيْطَانَ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : I " اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز پست رکھے ہوئے تھے، اور آپ ﷺ کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز بلند کیے ہوئے تھے، پھر جب صبح ہوئی اور وہ دونوں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز کو بہت پست کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”(اے اللہ کے رسول ﷺ!) میں نے اسے سنا دیا جس سے میں مناجات کر رہا تھا،“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ بلند کر لیا کرو۔“
اور آپ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز بلند کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے شیطان کا اندیشہ تھا،“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ پست کر لیا کرو۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے ’موصولاً‘ صرف یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔