المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7218
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، نَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، جَارِي بَيْتُهُ حَيْثُ بَيْتِي ، وَبَابُهُ شَاسِعٌ عَنْ بَابِي ، وَآخَرُ بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِي ، وَبَيْتُهُ أَبَعْدُ مِنْ بَيْتِ ذَاكَ ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ ؟ قَالَ : بِالَّذِي بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی ﷺ! میرا ایک پڑوسی ہے جس کا گھر میرے گھر کے پاس ہی ہے لیکن اس کا دروازہ میرے دروازے سے دور ہے، اور ایک دوسرا پڑوسی ہے جس کا دروازہ میرے دروازے کے بالکل سامنے ہے لیکن اس کا گھر پہلے والے کی نسبت دور ہے، تو میں (ہدیہ دینے میں) ان دونوں میں سے کس سے آغاز کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے جس کا دروازہ تمہارے دروازے کے سامنے ہے۔“
اس حدیث کو ابوعامر الخزاز سے صرف نضر بن شمیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔