المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7217
وَبِهِ :
قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ إِلَّا ابْنُهُ رَوْحٌ ، وَلَا عَنْ رَوْحٍ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس چیز (کے کھانے) سے وضو کیا کرو جسے آگ نے تبدیل کیا (یعنی پکایا) ہو۔“
ان دو احادیث کو عطاء بن ابی میمونہ رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے روح رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور روح رحمہ اللہ سے صرف نضر بن شمیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، ان دونوں روایات کے ساتھ محمود بن غیلان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔