المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7159
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَاسْتَقْبَلَهُ النَّاسُ قَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْجُمُعَةِ ، فَدَخَلَ دَارًا ، وَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : مَنْ لَا يَسْتَحِي مِنَ النَّاسِ ، لَا يَسْتَحِي مِنَ اللهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ
مطرف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ان کا سامنا ان لوگوں سے ہوا جو جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر واپس آ رہے تھے، تو وہ ایک گھر میں داخل ہوئے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ لَا يَسْتَحِي مِنَ النَّاسِ ، لَا يَسْتَحِي مِنَ اللهِ» ”جو شخص لوگوں سے حیا نہیں کرتا، وہ اللہ سے (بھی) حیا نہیں کرتا۔“ “
یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور اس کی روایت میں عبد اللہ بن ابراہیم منفرد ہیں۔